Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر درندہ نکلا، خلع طلب

قاہرہ۔۔۔۔۔33سالہ مصری خاوندنے 26سالہ مصری بیوی کو خلع طلب کرنے پرغنڈوں سے زیادتی کراکر انسانیت کی تمام قدروں کو بالائے طاق رکھ دیا۔مصری خاتون نے عدالت کو بتایا کہ میری شادی ہوئی تھی تو میں سمجھتی تھی کہ اچھے دن گزرینگے لیکن شادی سے پہلے جو انسان انتہائی مہذب نظر آتا تھا وہ شادی کے بعد درندہ نکلا۔ 6ماہ کے دوران 100مرتبہ گھر چھوڑا ، طلاق کی درخواست کی والدین نے صلح کی کوششیں کیں لیکن ناکام رہے۔ شوہر کے ساتھ زندگی کا سفر طے کرنے پر مجبور کیا۔ میری ایک بیٹی ہے۔ میرا شوہر بیٹی کو بھی زدوکوب کرتا ہے ۔ کھانے پینے اور علاج پر خرچ نہیں کرتا۔ جب میں نے خلع کا مطالبہ کیا تو اس نے مجھے ایک دن پھلوں کا رس پیش کیا جسے پینے پر میرا سرچکرانے لگا اچانک میرے شوہر نے گھر کا دروازہ کھولا جس سے خونخوار انسان داخل ہوا اور میرا شوہر یہ کہہ کر گھر سے چلا گیا کہ اسے سبق سکھادیا جائے۔ مجھے ہوش اس وقت آیا جب میں اسپتال میں زیر علاج تھی۔ میرے ساتھ جو کچھ ہوا وہ بیہوشی کے عالم میں ہوا۔

شیئر: