Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھ سے بوتل گھمانے کا ریکارڈ قائم

لندن ۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں کہ ہر پیشہ ندرت اور مہارت چاہتا ہے۔ آج کے دور میں ریستوران بھی بڑوں کیلئے نہیں تو بچوں کیلئے لازمی طور پر تفریح کا بھی ذریعہ بن گئے ہیں اسی لئے وہاں کے ویٹرز بچوں کو خوش کرنے کیلئے طرح طرح کے ہنر دکھاتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک ریستوران میں کام کرنے والے ویٹر جیورگی کواکس نے ایک منٹ میں 146مرتبہ اپنے ہاتھ سے بوتل کو گردش دیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔ کہا جاتا ہے کہ اس نے یہ ہنر بھی مشہور اداکار ٹام کروز کے استاد سے سیکھاتھا۔ٹام کروز نے اپنی فلم کاکٹیل میں ایسا ہی ہنر دکھانے کیلئے یہ بازیگری سیکھی تھی۔ جس وقت جیورگی اپنا ہنر دکھا رہا تھا شائقین اور مداحوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ واضح ہو کہ اس نے جو نیا ریکارڈ قائم کیا ہے وہ پرانے ریکارڈ سے 38مرتبہ زیادہ گھمانے کا ہے۔ عجوبہ ہنر دکھانے والے کا کہناتھا کہ وہ 12سال کی عمر سے اس قسم کے کھیل تماشے سیکھنے اور سکھانے کاعادی رہا ہے اور ایک زمانے میں یورپین چیمپیئن بھی بن گیا تھا۔

شیئر: