Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لتا کیلئے لیجنڈری ایوارڈ

ممبئی ...... سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کولیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ”برانڈ لاریٹ“ نے انکی خدمات کے نتیجے میں دیا ہے۔ اس موقع پرلتا منگیشکر کا کہنا تھاکہ میں دل کی گہرائیوںسے اپنے چاہنے والوں کی شکر گزار ہوں۔ یہ ایوارڈ اس سے قبل2012ءمیں شاہ رخ خان، جنوبی افریقہ کے سابق آنجہانی صدر نیلسن منڈیلا ، نوبل انعام یافتہ محمد یونس ، ہندوستانی تاجر رتن ٹاٹا،ایپل کے شریک بانی آنجہانی اسٹیو جوپس، فیس بک کے سی ای او مار ک زکربرگ اور فارمولا ون کے ریسر مائیکل شوماکر کو دیا جاچکا ہے۔
 

شیئر: