Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوست کی لمبرگنی تباہ کردی

بینکاک ...... یہاں ایک شخص نے جس نے بیحد مشکلوں اور منت کے بعد اپنے دوست کی قیمتی اسپورٹس کار لمبرگنی حاصل کی تھی اور اس کے لئے کرائے کے طور پر کچھ رقم اسے دینے کا وعدہ بھی کیا تھا مگر قسمت کی خرابی کہ گاڑی لیکر نکلنے کے کچھ دیر بعد ہی اس نے یہ گاڑی جو مارسلیگو سیریز کی ہے پام کے درخت سے ٹکرا دی۔ 32سالہ سچن راوت نے کسی پارٹی میں جانے کے بہانے دوست سے کار حاصل کی تھی۔ حادثے میں ڈرائیو رخود تو محفوظ رہا مگر پچھلی نشست پر بیٹھے ہوئے اسکے دو دوست معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ تباہ ہونے والی گاڑی 9لاکھ پونڈ مالیت کی بتائی جاتی ہے۔ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اچانک گاڑی اسکے قابو سے باہر ہوگئی تھی۔ پولیس نے گاڑی ٹکرانے والے کے خلاف غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے کے علاوہ دوسروں کو نقصان پہنچانے اور زخمی کرنے کی دفعات پر مبنی مقدمات درج کرلئے ہیں۔

شیئر: