Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹارکراٹے کلب جدہ کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب

 
 کلب کے ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق نے مہمانوں اور طلبہ کا خیر مقدم کیا
 
اسٹارکراٹے کلب جدہ کے تحت کامیاب طلباءکی ایوارڈ تقریب ہوئی ۔مہمان خصوصی جدہ کے معروف کمپیئر محمد عامر صدیقی تھے۔مہمانان میںحافظ و قاری محمد حبیب استاد مدرسہ عبداللہ بن زبیر (بلیک بیلٹ) سراج قریشی اور احمد مصری شا مل تھے ۔ اسٹار کراٹے کلب کے ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق بلیک بیلٹ ( 6 ڈان ) نے مہمانوں اور طلباءکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ہماری یہ خوش نصیبی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو فن ہمیں دیا اسے دوسروں تک منتقل کررہے ہیں تاکہ فٹنس کے ساتھ اپنی حفاظت بھی کرسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراٹے اسپورٹس کا ایک حصہ ہے ،یہ کسی پر تشدد یا نقصان پہنچانے کیلئے نہیں سیکھا جاتا بلکہ اس سے نوجوانوں میں ا سپورٹس مین اسپرٹ پیدا ہوتی ہے ۔ یہ فن نوجوانوں کو سکھا تے ہوئے اس بات کی تلقین کرتے ہیں کہ اس کا غلط اور بے جا استعمال نہ کریں۔ 
مہمان خصوصی عامر صدیقی نے کہا کہ کراٹے سیکھنے والا دوران تعلیم ڈسپلن کا پابند ہوجاتا ہے۔ ایک آواز پر ایکسرسائز کرتا ہے جس سے جسمانی اور دماغی صلاحیتوں میں توانائی پیدا ہوتی ہے اور وہ مکمل فٹ ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی فٹنس کیلئے کراٹے سیکھنے اور سکھانے پر زور دیں ۔
  سینیئر انسٹرکٹر ماسٹر محمد حبیب بلیک بیلٹ (4 ڈان ) نے کہا کہ ابتداءمیں جب بچہ کراٹے جوائن کرتا ہے تو اس کے دماغ میں یہ بات ہوتی ہے کہ وہ راتوں رات بلیک بیلٹ ہو جائےگا ۔ وہ خود کو مکمل کراٹے ماسٹر سمجھنے لگتا ہے لیکن جوں جوں کلاسز اٹینڈکرتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اسے تو بہت کچھ سیکھنا ہے ۔ 
حافظ و قاری محمد حبیب(بلیک بیلٹ ) نے کہا کہ موجودہ دور میں ہر انسان کو اپنی فٹنس کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔ اگر خود کو ڈاکٹروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو چاہئے کہ کراٹے اور اسطرح کی دوسری ایکسرسائز کو اختیار کریں اس سے صحت کے ساتھ انہیں سیلف ڈیفنس کے مواقع میسر ہونگے ۔
قبل ازیں ڈپٹی گرانڈ ماسٹر محمد اسحاق بلیک بیلٹ ( 6 ڈان ) اور سینیئر انسٹرکٹر ماسٹر محمد حبیب بلیک بیلٹ (4 ڈان) کی نگرانی میں بلیک بیلٹ کے امتحانات لئے گئے ۔حیدرآباد دکن کے نوجوان محمود سید قادری کو بلیک بیلٹ (سیکنڈ ڈان ) کا ایوارڈ دیا گیا ۔ تقریب میں عثمان عرفان خان اور عمر نذیر جو پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں کو بلیک بیلٹ ( سیکنڈ ڈان ) کا خصوصی ایوارڈ اور کانپور سے تعلق رکھنے والے فیض لطیف کو بلیک بیلٹ ( فرسٹ ڈان) کے ایوارڈ سے نواز اگیا ۔ کامیاب طلبہ نے مہمان خصوصی اور مہمانوں کے ہاتھوں بیلٹ اور اسناد حاصل کیں ۔ ا س موقع پر طلبہ نے کہا کہ اسٹار کراٹے کلب مملکت میں ہمارے لئے کراٹے جیسے عظیم فن کو سکھانے کا ذریعہ بنا اور آج بلیک بیلٹ تک پہنچ گئے ۔ انہوں نے ماسٹر اسحاق اور حبیب کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی رہنمائی نے حوصلہ مند اور اسپورٹس مین بنایا ۔ 
******

شیئر: