Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مذاق پسند نہیں،کنگنا

ممبئی .... اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مذاق بالکل پسند نہیں۔ ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ ایسے ریمارکس اور نکتہ چینی برداشت کرلیتی ہیں جس سے انکے کیریئر پر اثر پڑے تو کنگنا کا کہنا تھا کہ اگر تنقید تعمیری ہو تو اس سے میرے کیریئر پر مثبت اثرات مرتب ہونگے لیکن مذاق کیا گیا یا بلاوجہ تنقید ہوئی تو پھر میں برداشت نہیں کرتی۔ واضح رہے کہ جب کنگنا نے بالی وڈ کی پہلی فلم کی تھی تو انکے لہجے اور لباس پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔کنگنا منہ پھٹ ہیں اور کسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہوتیں۔
 

شیئر: