Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم: پاکستانی کمیونٹی کی شجرکاری مہم میں شرکت

مہم کو ’آئیے سرسبز بنائیں‘ کا عنوان دیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت کے مختلف ریجنز میں شجر کاری کی مہم جاری ہے ـ شجر کاری مہم کو ’آئیے سرسبز بنائیں‘ کا عنوان دیا گیا ہےـ
قصیم ریجن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھی شجر کاری مہم میں بھرپورحصہ لیا ـ قومی مرکز برائے فروغ نباتات کے ٹوئٹرپرقصیم ریجن میں پودے لگانے کی مہم میں شریک پاکستانیوں کو بھی حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہےـ

پاکستانی سفارخانے کے ویلفئیر قونصلرنے بھی مہم میں شرکت کی (فوٹو، ٹوئٹر)

ریجن میں وزارت ماحولیات کے تعاون سے مہم جاری ہے جس میں پاکستانی سفارتخانے کے ویلفئیر قونصلر نے اپنے دیگر ساتھیوں  اور وزارت کے اہلکاروں کے ساتھ مل کرپودے لگائے ۔
واضح رہے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس کی پہلی سہہ ماہی میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے دو اقدامات کا اعلان کیا تھا جن کے تحت مملکت اور مشرق وسطی کو سرسبز بنانے کی مہم شروع کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں

شیئر: