Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ڈی ایل بیسٹ کا  فیفا ورلڈ کپ میں کنسرٹ کرنے کا اعلان

ورلڈ کپ کے ہر میچ  کے اختتام پر میوزک کنسٹرٹ کے لیے سٹیج سجایا جائے گا۔ فوٹو ٹوئٹر
سعودی عرب میں  میوزک انٹرٹینمنٹ کمپنی ایم ڈی ایل بیسٹ نے21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ سیزن کے دوران الرحلہ وینیو میں کنسرٹس کے لیے 28 روزہ سیریز کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس موقع پر ہونے والے کنسرٹس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکارہارڈ ویل، راے سریمرڈ، ٹینی ٹیمپاہ اور ٹائیگا سمیت متعدد گلوکار اور فنکار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
علاقائی فنکاروں میں مصری گلوکار عمرو دیاب اور حماقی کے علاوہ  سعودی گلوکار عایض بھی سٹیج پر اپنی پرفارمنس دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
ایم ڈی ایل بیسٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر طلال البہیتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا مشن موسیقی ایک مستحکم میوزک انڈسٹری کا قیام ہے۔
طلال نے بتایا کہ ریاض میں پرفارم کرنے کے بعد ہم پہلی بار سعودی عرب سے باہر سفر کر رہے ہیں اورفٹبال ورلڈ کپ کے دوران موسیقی کے پروگراموں کی میزبانی کرنے پر بہت خوش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی باصلاحیت ٹیم کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ قطر میں موسیقی کے شائقین دنیا بھر سے آنے والے گلوکاروں کی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو سکیں۔
ایم ڈی ایل بیسٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ دوحہ میں کھیلے جانے والے ہر میچ  کے اختتام پر میوزک کنسٹرٹ کے لیے سٹیج سجایا جائے گا۔ مزید تفصیلات اور ٹکٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے  https://bit.ly/3Lw0R8a پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: