Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارک باد‘: شاہ سلمان کا پیغام

اللہ تعالی ہم سب کی نیکیاں قبول فرمائے۔ (فوٹو سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دے دی۔
شاہ سلمان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’اللہ تعالی کی طرف سے رمضان المبارک  کی بابرکت ساعتیں عطا ہوئیں، رمضان کے روزے اور عبادت کی توفیق نصیب ہوئی۔ اب میں سب مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارک باد دیتا ہوں اوردعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ہم سب کی نیکیاں قبول فرمائے‘۔
‘اللہ تعالی ہمیں، مسلم  ممالک، امت مسلمہ اور دنیا بھر کو عید الفطر کا تہوار خیر و سلامتی کے ساتھ بار بار دیکھنا نصیب کرے‘ـ
وکل عام و انتم بخیر
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: