Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا اردو سمیت دس زبانوں میں ترجمہ کیسے سنا جا سکتا ہے؟

حرمین کے پورٹل ’منارۃ الحرمین‘ یا ایف ایم ریڈیو پر ترجمہ سنا جاسکتا ہے( فوٹو: ٹوئٹر حرمین شریفین)
سعودی عرب میں ادارہ امورحرمین میں شعبہ ترجمہ کے زیرانتظام مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا اردو سمیت 10 زبانوں میں ترجمہ کیا جاتا ہے۔ 
خطبہ جمعہ کے ترجمے کو حرمین کے پورٹل ’منارۃ الحرمین‘ یا ایف ایم ریڈیو پرسنا جاسکتا ہے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں شعبہ ترجمہ کے نائب صدراحمد عبدالعزیز الحمیدی نے بتایا کہ’ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا ترجمہ جن 10 عالمی زبانوں میں کیا جاتا ہے ان میں اردو، انگلش ، فرانسیسی، فارسی، ترکی ، ملائی، روسی ، چینی ، بنگالی اور ہوساوی شامل ہیں‘۔ 
شعبہ ترجمہ کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ’ادارے کی جانب سے ترجمہ کے لیے جن افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں وہ اپنے شعبے میں انتہائی ماہراورعلمی شخصیات ہیں جنہیں فوری ترجمہ کرنے پرعبورحاصل ہے‘۔ 
مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کے فوری ترجمہ سے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے جو براہ راست خطبے کا ترجمہ اپنی زبان میں سن سکتے ہیں۔ انہیں خطبے کوباسانی سمجھنے میں سہولت ملتی ہیں۔ 

شیئر: