Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلسازی کے الزامات، عرب شہری کا کیس سپیشل کورٹ بھیج دیا گیا

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے جعلسازی کے متعدد جرائم کے الزام میں ایک عرب شہری کا کیس سپیشل کورٹ بھیج دیا۔ 
عکاظ اخبارکے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے بیان میں کہا کہ ’ایک عرب شہری نے سرکاری ادارے کے نام سے درجہ بندی کا سرٹیفکیٹ تیار کرکے استعمال کیا جبکہ ایک کمپنی کے مالیاتی گوشواروں کی جعلی رپورٹ متعلقہ اداروں میں دی‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے’عرب شہری کی جعلسازی پوچھ گچھ کے دوران ریکارڈ پر آئی۔ اس کا کیس سپیشل کورٹ میں بھیج دیا گیا‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن نے عرب شہری کو قرار واقعی سزا دینے کی درخواست کی ہے۔

شیئر: