Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کو معلوم ہے کہ آج سلمان خان کا ’جنم دن‘ ہے؟ مداح کا شاہ رُخ سے سوال

سلمان خان نے بدھ 27 دسمبر کو اپنی 58 ویں سالگرہ منائی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن منعقد کیا اور اپنے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق سیشن میں ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ ’کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج (27 دسمبر کو) سلمان خان کی 58 ویں سالگرہ ہے؟‘
شاہ رخ خان کے فین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’آج بڑے بھائی سلمان خان کا جنم دن ہے۔‘
اس مداح کے سوال کے جواب میں میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ ’میں سلمان خان کو پہلے ہی سالگرہ کی مبارک باد دے چکا ہوں۔‘ 
انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے اس کا علم ہے اور میں اُن (سلمان خان) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرچکا ہوں۔‘
شاہ رخ خان کے مطابق ’میں ایسا سوشل میڈیا پر نہیں کرتا کیونکہ یہ ذاتی معاملہ ہے نا؟‘
’ویسے بھائی کی یہ تصویر زبردست ہے۔‘
رواں برس کے آغاز میں اپنے اور شاہ رخ خان کے مداحوں کے درمیان سوشل میڈیا پر لڑائی اور ٹرولنگ پر سلمان خان نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا تھا۔
 ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ اپنے مداحوں سے کہتا ہوں کہ وہ (شاہ رخ خان) آپ کے بھائی (سلمان خان) کے بھائی ہیں، لہٰذا اُن کے خلاف ایسی کوئی بات نہ کی جائے۔‘
’لہٰذا میرے فینز نے ایسا کچھ زیادہ نہیں کیا، اور میں سوشل میڈیا پر ایسا کچھ زیادہ نہیں دیکھتا، مجھے اس منفی سوچ اور ٹرولنگ کی سمجھ نہیں آتی۔‘
دبنگ خان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’جس چیز کی مجھے سمجھ نہیں آتی وہ مجھے پریشان بھی نہیں کرتی اور نہ ہی شاہ رخ خان کو۔‘   
یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی ریلیز ہونے والے بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ میں سلمان خان نے کیمیو رول ادا کیا تھا۔
اس کے بدلے میں شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں کیمیو کردار ادا کیا، یہ فلم رواں برس دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔

شیئر: