Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں شجرکاری مہم ، ایک لاکھ 20 ہزار پودے

سرسبز سعودی عرب مہم کے تحت 10 ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت نے 2023 کی آخری سہ ماہی کے دوران مدینہ منورہ ریجن میں ایک لاکھ 20 ہزار پودے اگانے کا ٹاسک مکمل کرلیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ ریجن میں وزارت ماحولیات نے شجرکاری کے حوالے سے مملکت کے  دیگر علاقوں پر سبقت حاصل کرلی ہے۔
گزشتہ برس اکتوبر 2023 کے دوران ’ہمیں مثالی نمونہ پیش کرنا چاہئے‘ کے عنوان سے خصوصی انشیٹو کا آغاز کیا گیا تھا۔ 
وزارت نے مدینہ منورہ ریجن میں سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں پودے لگانے کا اہتمام کیا۔ 
یاد رہے کہ گرین سعودی عرب انشیٹو کے اہداف حاصل کرنے کے لیے مملکت  کے 13 صوبوں میں شجرکاری کی مہم جاری ہے اس کے تحت آئندہ عشروں کے دوران دس ارب پودے لگائے  جائیں گے۔ 

شیئر: