Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا رناوت کی نئی تصویر وائرل ہونے کے بعد ’ڈیٹ‘ کی افواہیں

کنگنا رناوت اپنے مداحوں کو بڑے پردے پر اگلی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کے لیے انٹرنیٹ پر ٹرینڈ کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، تاہم ان کی ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے صارفین کو شکوک اور افواہوں میں ڈال دیا ہے۔
شوبز ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق کنگنا رناوت کی نئی تصویر فوٹوگرافر یوگین شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں ممبئی میں سیلون سے باہر آتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر میں انہیں ایک نامعلوم شخص کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر کے بعد اداکارہ کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص کہیں کنگنا رناوت کا بوائے فرینڈ تو نہیں ہے؟
اس سے قبل کنگنا رناوت کا بالی وُڈ سپرسٹار ریتک روشن کے ساتھ افیئر سامنے آیا تھا جبکہ اداکار آدتیہ پنچولی نے بھی اداکارہ کے ساتھ افیئر ہونے کی تصدیق کی تھی۔
اسی طرح 2008 میں اداکارہ کے حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اُن کا فلم ’راز‘ کے ساتھی اداکار ادھیایان سُمن کے ساتھ افیئر ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by yogen shah (@yogenshah_s)

اُدھر کنگنا رناوت اپنے مداحوں کو بڑے پردے پر اگلی فلم ’ایمرجنسی‘ میں نظر آئیں گی جس میں وہ انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس فلم کی مرکزی کاسٹ میں کنگنا رناوت کے علاوہ انوپم کھیر، شریاس تالپڑے اور ماہیمہ چودھری شامل ہیں۔
دوسری جانب کنگنا رناوت کی نئی تصویر سامنے آنے پر انسٹاگرام پر صارفین کے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ذبیح اللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگنا نے ریتک روشن جیسے شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔‘
شیواکانت شُکلا نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگنا بہت عرصے بعد بہت خوش نظر آرہی ہیں۔‘
رُوبی کمبوج نے تبصرہ کیا کہ ’یہ کون ہے بھئی؟‘
نِکی نے تبصرہ کیا کہ ’اِن کی ڈریسنگ سینس بہت اچھی ہے لیکن افسوس ہے انہیں کوئی انڈین لڑکا نہیں ملا۔‘

شیئر: