Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے پاکستانی ہم منصب کی ریاض میں ملاقات

’سعودی اور پاکستانی وزرات دفاع کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر بھی اتفاق ہوا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پاکستانی ہم منصب انورعلی حیدر نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض میں دفاعی نمائش کے ضمن میں ہونے والی ملاقات میں دو مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے دفاع نے عسکری اور دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت کی ہے۔
دونوں وزرا نے باہمی مشترکہ دلچسپی کے امور کے علاوہ خطے کو درپیش صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
سعودی اور پاکستانی وزرات دفاع کے درمیان عسکری شعبے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر بھی اتفاق ہوا ہے جن پر دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے دستخط کئے ہیں۔
ملاقات کے دوران نائب وزیر دفاع شہزادہ عبد الرحمن بن محمد عیاف اور سعودی أفواج کے سربراہ جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود تھے۔

شیئر: