Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی مصنفہ کی عربی افسانوں کے بین الاقوامی انعام میں شمولیت

انعامی مقابلہ ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔ فوٹو الشرق الاوسط
عربی افسانوں پر مشتمل 2024 کے بین الاقوامی انعام کے لیے چھ ناولوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں سعودی مصنفہ رجاء عالم کا نام شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مرتب کی گئی فہرست میں فلسطین، مصر، شام اور مراکش کے مصنفین بھی شامل ہیں، سرفہرست نام 28 اپریل کو ابوظہبی میں منعقدہ تقریب میں سامنے آئے گا۔

ججوں کے پینل کے سربراہ  نے منتخب ناولوں کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

منتخب ناولوں میں  ’باھبل: مکہ ملٹیورس 1945-2009‘ سعودی خاتون مصنفہ رجاء عالم کے علاوہ  مصر سے احمد المرسی کی طرف سے’مقامرہ علی شرف اللیدی میتسی‘، فلسطین کے نامور مصنف اسامہ العیسۃ کا ’ سمعاء القدس اسابعتی‘ ناول شامل ہے۔
اس کے علاوہ فلسطین کے ہی ایک اور مصنف باسم خندقجی کا ناول’ قناع بلون السماء ، شام کی خاتون مصنفہ ریما بالی کا ناول’ خاتم سلیمی‘ اور مراکش کے مصنف عیسیٰ ناصری کا ناول’الفسفسائی‘ بھی منتخب فہرست میں درج ہے۔
بین الاقوامی انعام برائے سال 2024  کے لیے ججوں کے پینل کے سربراہ شام کے نبیل سلیمان نے گذشتہ روز بدھ کو ریاض میں منتخب ناولوں کا اعلان کیا ہے۔

سرفہرست نام  ابوظہبی میں منعقدہ تقریب میں سامنے آئے گا۔ فوٹو عرب نیوز

جیوری میں ان کے ساتھ شامل دیگر اراکین  میں سوڈانی مصنف اور صحافی حمور زیادہ، فلسطینی مصنفہ، محقق اور ماہر تعلیم سونیا نمر اور مصر کے معلم، نقاد اور مترجم محمد شعیر موجود تھے۔
دیگر ججوں میں شامل تقریب کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین یاسر سلیمان اور عربی افسانوں کے بین الاقوامی انعام کی تقریب کی منتظمہ محترمہ فلور مونتانارو شامل رہیں۔
عربی افسانوں کے لئے یہ انعامی مقابلہ ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔
 
 
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: