Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم 'دنگل' کی اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں

سہانی بھٹناگر نے عامر خان کی مشہور فلم دنگل میں ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کیا تھا (فوٹو: سکرین گریب)
عامر خان کی مشہور فلم دنگل میں ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں چل بسیں۔
اکنامک ٹائمز کے مطابق سوہانی مبینہ طور پر کچھ عرصہ قبل ٹانگ میں فریکچر کے باعث بیمار تھیں۔ ان کے علاج کے دوران دی جانے والی دوائیوں نے مبینہ طور پر ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کیے، جو ان کی موت کا باعث بنا۔
سہانی ایک طویل مدت سے دہلی کے ممتاز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھیں۔ ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود ان کی صحت میں بہتری کے آثار نظر نہیں آئے۔
سہانی کی آخری رسومات ان کے آبائی گھر کے علاقے فرید آباد میں ہوں گی جس میں ان کے خاندان سمیت دوست اور بالی ووڈ شخصیات شریک ہوں گی۔
سہانی بھٹناگر نے بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم 'دنگل' میں نوجوان ببیتا پھوگٹ کے طور پر اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کی۔
فلم میں کام کرنے سے پہلے، سہانی نے مختلف ٹیلی ویژن اشتہارات میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی تعلیم کو ترجیح دینے کے لیے اداکاری سے وقفہ لے رکھا تھا۔

شیئر: