Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحیرہ احمر میں مشکلات تیل کی رسد میں رکاوٹ نہیں: آرامکو سربراہ

آرامکو کے سربراہ کے مطابق آئندہ برسوں میں گیس کی طلب میں اضافہ متوقع ہے (فوٹو: عرب نیوز)
آرمکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں مشکلات ہیں تاہم ہمارے کام پر اس کا اثر نہیں اور نہ ہی تیل کی رسد میں رکاوٹ ہے۔‘
سبق ویب سائٹ کے مطابق آرمکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر کے بحران کے باوجود چین اور انڈیا سے تیل کی طلب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ برسوں میں گیس کی طلب میں اضافہ متوقع ہے اور یہ اخراجات میں بڑی شرح حاصل کرے گا۔
آرمکو کے سربراہ نے مزید کہا کہ ’جافورہ پلانٹ سے گیس کا اخراج آئندہ برس سے شروع ہو گا۔‘
انہوں نے بتایا ہے کہ ’تیل کی پیداوار 12 ملین بیرل روزانہ رکھنے سے ہم گیس کے اخراج پر زیادہ توجہ صرف کریں گے۔‘
ان کے مطابق ’کمپنی نے اپنے شیئرز ہولڈر کو 2023 کی آمدن میں سے 30 فیصد منافع دیا ہے۔‘
آرمکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا کہ گیس اور تیل دنیا میں دہائیوں تک توانائی کا بنیادی ذریعہ رہیں گے۔
’عالمی معیشت کی مشکلات کے باوجود کمپنی نے سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے والی کمپنیوں میں دوسرا نمبر حاصل کیا ہے۔‘

شیئر: