Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرمین میں معذور افراد کی سہولت کے لیے مخصوص شعبہ

ویل چیئر استعمال کرنے والوں کے لیے نمازکے مقامات مخصوص کیے گئے ہیں (فوٹو: ایکس )
ادارہ حرمین شریفین میں معذور افراد کی دیکھ بھال کے شعبے کے ڈائریکٹر ماہر السویھری کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں آنے والے معذور اور معمر افراد کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق السویھری نے سعودی ٹی وی الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ادارے میں 50 اہلکار تعینات ہیں جو معمر، بیمار اور معذور افراد کی رہنمائی کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں۔
مذکورہ اہلکاروں کو چار شفٹوں میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر ذمہ داریاں تفویض کی جاتی ہیں تاکہ کسی بھی وقت حرمین میں آنے والے مذکورہ افراد کی رہنمائی کی جا سکے۔
السویھری کا مزید کہنا تھا کہ مسجد الحرام میں ویل چیئر کے لیے دروازے مخصوص کیے گئے ہیں جبکہ معذور افراد کے لیے نماز ادا کرنے کے لیے بھی مقامات کا تعین کیا گیا ہے جن کی نشاندہی بھی کی گئی ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: