Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر سے امریکی چیرٹی کی سی ای او کی ملاقات، غزہ میں امداد کی فراہمی بڑھانے پر تبادلہ خیال

اماراتی اداروں اور ورلڈ سینٹرل کچن کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ابوظبی میں امریکی چیرٹی ورلڈ سینٹرل کچن ( ڈبلیو سی کے) کی سی ای او ایران گور نے ملاقات کی ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ملاقات میں امارات کے بڑے اداروں اور ورلڈ سینٹرل کچن کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا جس کا مقصد غزہ میں جاری انسانی تباہی کے درمیان امداد کی فراہمی بہتر بنانا ہے۔
علاوہ ازیں ورلڈ سینٹرل کچن کے زیر انتظام ایک بحری جہاز جس میں 200 ٹن خوراک اور اشیائے ضرورت لدی ہیں قبرص سے ایک نئی امدادی راہداری کے ٹیسٹ رن کے طور پرغزہ بھیجا گیا ہے جہاں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور ناکہ بندی کے پانچ ماہ بعد قحط کی صورتحال ہے۔
علاوہ ازیں زخمی فلسطینی بچوں اور کینسر کے مریضوں کا 13 واں گروپ سنیچر کو ابوظبی پہنچا ہے۔
اس گروپ میں 40 بچوں سمیت 86 افراد اور مریضوں کے اہل خانہ ہیں۔ کینسر کے مریض جنہیں علاج کی ضرورت ہے بھی لایا گیا ہے۔

شیئر: