Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی اور اردنی فضائیہ کا شمالی غزہ میں ایئر ڈراپ آپریشن

امارات نے یہ کام اردن کے تعاون سے انجام دیا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
اردن اور اماراتی فضائیہ  کی جانب سے شمالی غزہ کے متاثرین کے لیے مشترکہ امدادی ایئرڈراپ آپریشن کیا گیا ۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق مشترکہ امدادی آپریشن اردن اور امارات کے درمیان غزہ میں فلسطینی عوام کو امداد پہنچانے کے لیے تعاون کے ضمن میں کیا گیا ہے۔
ایئرڈراپ آپریشن کا مقصد  شمالی غزہ اور ان علاقوں میں امداد پہنچانا ہے جہاں زمینی رسائی مشکل ہے۔
مشترکہ آپریشن میں غزہ میں 22 ٹن امدادی سامان ایئرڈراپ کیا گیا، جبکہ امدادی آپریشن کو الفارس الشہم  تھری کا نام دیا گیا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے قبل ازیں طیاروں، بحری جہازوں اور ٹرکوں کے ذریعے بھی امدادی سامان غزہ کے متاثرین کے لیے ارسال کیا جا چکاہے۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: