Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف، الباحہ روڈ پر حادثہ، تین افراد زخمی

حادثے کے دو زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں طائف، الباحہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
سبق ویب کے مطابق حادثے کے زخمیوں کو القریع بن مالک ہسپتال میں لایا گیا۔
ہسپتال کے ڈائریکٹر راشد بن موسی المالکی نے سبق کو بتایا اطلاع ملنے پر طبی ٹیمیں پوری طرح تیار تھیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
دو زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا جبکہ ایک کو ضروری طبی امداد کے بعد ہسپتال سے بھیج دیا گیا۔

شیئر: