Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو پاکستان سمیت کئی ملکوں کے سفیروں نے اسناد سفارت پیش کیں

غیر ملکی سفیروں نے پرتپاک خیرمقم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا(فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو جدہ کے السلام پیلس میں سعودی عرب میں تعینات برادر اور دوست ملکوں کے سفیروں سے اسناد وصول کیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس موقع پر سعودی ولی عہد نے اپنی اور شاہ سلمان کی طرف سے غیرملکی سفیروں کو ان کے ملک کے سربراہوں کےلیے تہنیتی پیغام دیا  اور بطور سفیر ان کے فرائض کی انجام دہی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
غیر ملکی سفیروں نے پرتپاک خیرمقم اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور تعریف کی۔
پاکستان کے سفیر احمد فاروق، انڈیا کے سفیر سہیل اعجاز خان، یوکرین، سویڈن، ملائیشیا، جمہوریہ سلواکیہ، لیتھوانیا، وینزویلا،جنوبی سوڈان، سوئٹزر لینڈ،چاڈ، ڈنمارک، نیپال اور برازیل سمیت دیگر ممالک کے سفیر شامل تھے۔

شیئر: