Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحفظ حقوق صارفین قانون کے تحت 375 خلاف ورزیاں ریکارڈ

رمضان المبارک کے دوران مختلف مارکیٹوں نے 19 ہزار دورے کیے (فوٹو: اخبار24)
مکہ مکرمہ ریجن میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے ماہ رمضان میں تحفظ حقوق صارفین قانون کے تحت 375 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ریکارڈ کی جانے والی تجارتی خلاف ورزیوں میں مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے کی دکانیں اور مکہ، مدینہ ہائی وے پر مختلف اشیا کی فروخت کے حوالے سے صارفین نے شکایات درج کرائی تھیں۔
وزارت تجارت کی ٹیموں نے رمضان المبارک کے دوران مختلف مارکیٹوں نے 19 ہزار دورے کیے تاکہ فروخت کی جانے والی اشیا کا معیار اور ان کی قیمتوں کا جائزہ لیا جاسکے۔
واضح رہے وزارت تجارت کی جانب سے تحفظ حقوق صارفین کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے تحت صارفین کو یہ حق حاصل ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر تجارتی ادارے کی انتظامیہ کے خلاف شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔
ایسی مصنوعات جو معیار کے مطابق نہ ہوں یا دی گئی ضمانت پرعمل درآمد نہ کیا جائے اس حوالے سے بھی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔ وزارت تجارت کی متعلقہ کمیٹی صارف کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کا جائزہ لے کر تاجر کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

شیئر: