Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں جمعرات کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 28 مارچ کو کاروبار کے آغاز پرسونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔
بدھ کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 229.94 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 اور 18 قیراط 198.45 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: