سعودی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جدہ کے تاریخی علاقے کی 56 قدیم و مخدوش عمارتوں کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔‘
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت کا کہنا تھا کہ ’ولی عہد نے جدہ کی تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے ذاتی فنڈ سے 50 ملین ریال کی اعانت کی تھی۔‘
تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کےلیے جامع منصوبے پرکام جاری ہے۔ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں تاریخی علاقوں کی بحالی اور انہیں نمایاں اندازمیں پیش کرنا شامل ہے۔
المشروع يأتي في سياق حرص واهتمام سمو #ولي_العهد بالحفاظ على المواقع التاريخية وصوْنِها وتأهيلها، تحقيقًا لمُستهدفات #رؤية_2030 وبما يعكس العمق العربي والإسلامي للمملكة.#إرث_ُيحمى_وعين_ترعى#واس pic.twitter.com/CPYm9HSGa1
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 28, 2024
واضح رہے جدہ کے قدیم تاریخی علاقے کی بحالی کے منصوبے کے تحت 600 قدیم عمارتوں اور36 مساجد ، پانچ مرکزی و تاریخی بازار شامل ہیں جنہیں عہد رفتہ کی یاد گار کے طورپر تاریخی مقامات قرار دیے گئے ہیں۔
ساحلی شہر کے یہ قدیم مقامات ماضی میں بھی غیرمعمولی شہرت کے حامل تھے۔ یہاں دنیا بھر سے سمندری راستے سے آنے والے زائرین اور عازمین حج کے قافلے پہنچا کرتے تھے۔
جدہ کے قدیم علاقے البد میں موجود پرانی عمارتوں میں سے بعض کی عمر 500 برس سے بھی زیادہ ہے جنہیں تاریخی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔
تحتوي منطقة #جدة_التاريخية أكثر من (600) مبنى تراثي، و(36) مسجداً تاريخياً، وخمسة أسواق تاريخية رئيسة، إلى جانب الممرات والساحات العريقة، والمواقع ذات الدلالات التاريخية مثل الواجهة البحرية القديمة التي كانت طريقاً رئيساً للحجاج.#إرث_ُيحمى_وعين_ترعى#واس pic.twitter.com/kxDQF9Kbxb
— واس الأخبار الملكية (@spagov) March 28, 2024