Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یونیورسٹی طلبا کا البلد میں افطار پارسل تقسیم کرنے کا جذبہ

نیکی کرنے سے روزے کو مزید خوبصورت اور روحانی ماحول ملتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے طلباء نے اسلامی روایتی جذے کے تحت تاریخی علاقے البلد میں ضرورت مند خاندانوں اور گھروں میں افطار کے کھانے کی ٹوکریاں پہنچائی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق معاشرے کو واپس دینے کے عزم کے تحت کیانی ایونٹ مینجمنٹ کے ساتھ کی گئی اس کاوش میں 1300 افطار باسکٹ تقسیم کی گئی ہیں۔
کیانی ایونٹ مینجمنٹ کی سی ای او رعنا باجودہ نے کہا ہے کہ اس رمضان میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز کے طلباء کے ساتھ کارخیر میں حصہ لینے اور عظیم مشن کی تکمیل پر ہمیں فخر ہے۔
رعنا باجودہ نے کہا کہ ’دینا برکت ہے‘خاص طور پر بابرکت مہینے میں یہ تقسیم کا جذبہ اللہ کی طرف سے بہت بڑا انعام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہمارا اصل مقصد ان لوگوں تک رسائی ہے جو حقیقی ضرورت مند ہیں یا ایسے غریب خاندان ، طلاق یافتہ خواتین اور ضعیف افراد ان میں شامل ہیں۔
رعنا نے کہا کہ ہم ضرورت مند کمیونٹیز کی مدد کر کے نوجوان نسل کو خیراتی کاموں میں حصہ لینے اور اس کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
کیانی گروپ اپنی ٹیم کے ساتھ ہر رمضان میں جدہ کے پسماندہ محلوں میں افطار پیکٹ، گھریلو استعمال کی اشیاء کے پارسل اور راشن بیگ تقسیم کرتا ہے۔

یونیورسٹی کے50 طلباء نے افطار کے پیکٹ تقسیم کرنے میں حصہ لیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

رعنا نے بتایا کہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز کی ٹیم نے اس سال ہم سے رابطہ کیا اور سماجی خدمت  کے پروگرام کے اقدام کا حصہ بننے کے عزم کا اظہار کیا۔
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی سپروائزر ڈاکٹر رانیم صقر نے بتایا کہ طلباء اس اقدام میں حصہ لینے کے لیے پرجوش تھے۔
طلباء کا خیال تھا کہ وہ اس نیک اقدام کا حصہ بنیں۔ یہ دیکھنا دل کو چھونے والا تھا کہ طلباء اس کے بارے میں کیسا محسوس کرتے ہیں اور ان کا عقیدہ ہے کہ اچھا کرنا روزے کا ایک لازمی حصہ ہے۔

اکثر طلباء کا عقیدہ ہے کہ اچھا کرنا روزے کا لازمی جزو ہے۔ فوٹو عرب نیوز

ماہ صیام فراخدلی کے اصولوں کی عکاسی کرتے ہوئے دینے کا مہینہ ہے، ہم نے خوراک کی ضرورت کا اندازہ لگاتے ہوئےکیانی ایونٹ مینجمنٹ کے ساتھ مل کر افطار کے لیے صحت بخش کھانے کابندوبست کیا ہے۔
ہمارے طلباء کمیونٹی کا حصہ ہیں اور اس لیے ان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ کسی بھی طرح خدمات کا اظہار کریں، یہ اقدام شرکت کے جذبے اور رمضان کے دوران دینے کی قدر بڑھانا ہے۔
مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز ڈیپارٹمنٹ کی سپروائزر ڈاکٹر رانیم صقر نے بتایا کہ اس ماہ رمضان میں تقریباً 50 طلباء نے افطار کا کھانا تقسیم کرنے میں حصہ لیا ہے۔

ایک خاص کمیونٹی کے لیے خدمات کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔ فوٹو عرب نیوز

طلباء نے افطار پیکٹ تیار کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ نیکی کرنے سے روزے کو مزید خوبصورت اور روحانی ماحول ملتا ہے۔
افطار کا کھانے تیار کرنے میں پیش پیش شوقیہ شیف عروہ السنی رمضان کے مہینے میں مختلف خیراتی اداروں کے لیے کھانے تیار کرنے کی خدمات پیش کرتی ہیں۔ شیف عروہ نے بتایا کہ ایک خاص کمیونٹی کے لیے خدمات کا حصہ بننے پر مجھے فخر ہے۔
 

شیئر: