Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کی اقامہ فیس چار برس تک حکومت ادا کرے گی

کابینہ نے ٹریفک ضوابط میں بعض تبدیلیوں کی بھی منظوری دی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کا بینہ کے اجلاس میں ہمسایہ ممالک کے پناہ گزینوں کے اقامے اور ورک پرمٹ کی فیسوں کے علاوہ ان کے اہل خانہ پرعائد ماہانہ ٹیکس کے حوالے سے کہا گیا گیا کہ پناہ گزینوں کی تمام قانونی اقامتی دستاویزات کی فیسیں مقررہ تاریخ اجرا سے چار برس تک حکومت کے ذمہ ہوں گی۔
اس حوالے سے پناہ گزینوں کے اقاموں کی عدم تجدید پرعائد ہونے والے جرمانوں کی ادائیگی شامل ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں جدہ میں ہوا ہے۔
کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف امور کا جائزہ لیا گیا جن میں مجلس شوری کی جانب سے پیش کی جانے والی سفارشات شامل تھیں۔
 اجلاس میں مختلف فیصلے کیے گئے جن کے تحت سعودی وزارت خارجہ کو جمہوریہ ڈومینیکا کے ساتھ سیاسی مشاورت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت تیار کرنے کا اختیار دیا گیا۔
سعودی عرب میں جوہری اورریڈیولاجیکل ریگولیٹری اتھارٹی اورعراق کے ریڈیو ایکٹیو کنٹرول اتھارٹی کے مابین تابکاری کے تحفظ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ٹریفک ضوابط میں بھی بعض تبدیلیوں کی منظوری دی گئی جس کے بارے میں ادارے کی جانب سے سفارشات پیش کی گئی تھیں۔

شیئر: