Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر ریاض نے جبوتی کے سفیر اور دیگر حکام کا خیرمقدم کیا

جبوتی کے سفیر نے سعودی قیادت کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی(فوٹو: ایس پی اے)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے بدھ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی نیابت کرتے ہوئے سعودی عرب میں جبوتی کے سفیر ضیا الدین سید بامخرمہ اور مملکت میں متعدد علاقائی تنظیموں کے حکام سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جبوتی کے سفیر اور دیگر نے سعودی قیادت کو رمضان المبارک کی مبارکباد دی جبکہ گورنر ریاض نے نیک خواہشات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بھی موجود تھے۔

شیئر: