Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرا ثقافتی نمائش میں وزیٹرز کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز

حرا نمائش سینٹر 67 ہزار مربع میٹر پر قائم ہے (فوٹو: اخبار24)
مکہ مکرمہ میں قائم حرا ثقافتی نمائش میں آنے والے زائرین کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وزیٹرز کا تعلق 112 ممالک سے ہے۔
اخبار24 کے مطابق مکہ مکرمہ میں قائم حرا نمائش سینٹر 67 ہزار مربع میٹر پر قائم ہے جہاں اسلامی تاریخ کے حوالے سے مختلف مراحل کو مجسم شکل میں دکھایا گیا ہے۔
نزول وحی کے حوالے سے خصوصی نمائش پویلین کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف انبیا سے لے کر نبی ﷺ آخر الزمان کے دور کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔


حرا نمائش سینٹر میں غار حرا کا مجسم ماڈل بھی بنایا گیا ہے (فوٹو اخبار24)

حرا نمائش سینٹر میں غار حرا کا مجسم ماڈل بھی بنایا گیا ہے جسے دیکھ کر زائرین کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ حقیقی طورپر غارحرا میں کھڑے ہیں۔
نمائش سینٹر کا نام حرا اس پہاڑ کی وجہ سے رکھا گیا جہاں غارحرا واقع ہے ۔ سینٹر اسی پہاڑ کے ساتھ ہی بنایا گیا ہے تاکہ غار حرا آنے والے زائرین کو یہاں آنے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
حرا نمائش سینٹر میں آنے والے زائرین کو مختلف زبانوں میں سینٹر میں موجود اشیا کے بارے میں تفصیلی معلومات مہیا کرنے کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

شیئر: