Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی میں ایشیائی ملازم گرفتار، 6 لاکھ درہم کی چوری اور غبن کا الزام

 کیس درج کرکے ملزم کو پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات ابوظبی پولیس نے ایک نجی ادارے کے ایشیائی ملازم کو6 لاکھ درہم کی چوری اور غبن کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق ابوظبی کے الخالدیہ علاقے کی پولیس کو ایک تجارتی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ ان کے ایک کارکن نے ادارے میں چوری اور غبن کیا ہے۔
رپورٹ درج ہونے کے بعد پولیس کے خصوصی اہلکاروں نے ادارے میں ہونے والی خطیر رقم کی چوری کے حوالے سےتحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس ٹیم جلد ملزم تک پہنچ گئی جس کے خلاف کیس درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
ادارہ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کی تمام تفصیلات مکمل کرنے کے بعد کیس فوجداری عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: