Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی اکثریت برقرار

وزارت اطلاعات کے مطابق انتخابات میں پولنگ کی شرح 62 فیصد رہی (فوٹو: اے ایف پی)
کویتی پارلیمنٹ کے جمعے کو سامنے آنے والے نتائج میں اپوزیشن ارکان نے اکثریت برقرار رکھی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق 50 رکنی اسمبلی میں اپوزیشن امیدواروں نے 29 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جو گزشتہ سال کے انتخابی نتائج سے مختلف نہیں۔
نئی پارلیمنٹ کے خدو خال بڑی حد تک سبکدوش ہونے والی پارلیمنٹ سے ملتے جلتے ہیں جس میں گیارہ ارکان کو چھوڑ کر باقی تمام اپنی نشستیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق انتخابات میں پولنگ کی شرح 62 فیصد رہی ہے۔
رائے دہندگان نے قومی اسمبلی کی 18 ویں قانون ساز مدت کےلیے پانچ انتخابی حلقوں سے نمائندوں کا انتخاب کیا۔
 انتخابات میں 200 امیدوار میدان میں تھے۔ 123 پولنگ سٹیشن سکولوں میں بنائے گئے۔
اے ایف پی کے مطابق روزے اور درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود ووٹروں کی بڑی تعداد پولنگ سٹیشوں پر قطاروں میں کھڑی رہی۔

شیئر: