Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ریجن کے بیشتر علاقے سنیچر سے بدھ تک بارش کی زد میں

محکمہ شہری دفاع نے شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر سے بدھ تک ریاض ریجن میں اوسط درجے سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا’ دارالحکومت ریاض، الدرعیہ، عفیف، الدوامی، القویعہ، المزاحمیہ، الحریق، الخرج، حوطہ بنی تمیم، المجمعہ، ثادق، مرات، ضرما، الغاط، الزلفی، شقرا، حریملا، رماح، وادی الدوسر، الافلاج اور السلیل بارش میں زد میں رہیں گے۔
علاوہ ازیں محکمہ شہری دفاع نے سنیچر سے آئندہ جمعرات تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں گرچ چمک کے ساتھ شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمے کا کہنا ہے’ مکہ مکرمہ ریجن بارش سے متاثر ہوگا، تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’نجران، جازان، مدینہ، حائل، تبوک، الجوف عسیر، الباحہ اور قصیم کے علاقے بھی بارش کی زد میں ہوں گے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو احتیاطی تدابر اختیار کرنے اور وادیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

شیئر: