Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپریل کے دوران مملکت میں درمیانے سے شدید بارش کا امکان

موسم بہار میں ہر دن تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے اپریل کے پورے مہینے میں مملکت کے مختلف گورنریٹس اور علاقوں میں درمیانے سے موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مرکز کے سی ای او کا کہنا ہے اپریل عام طور پر ایک ایسا مہینہ ہے جہاں زیادہ بارش ریکارڈ کی جاتی ہے۔
مرکز چوبیس گھنٹے مملکت کے موسمی صورتحال کی مانیٹرنگ کرتا ہے۔ مختلف علاقوں اور گورنریٹس میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔
علاوہ ازیں مرکز کے ترجمان نے کہا کہ موسم بہار عموما موسمی اتار چڑھاو کی علامت ہوتا ہے۔
انہوں نے شہریوں اور مقیمین پر زوردیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
واضح رہے  مملکت کے جنوبی علاقوں بالخصوص الباحہ  اور اس کی گورنریٹس میں 75.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ بارش کا سلسلہ سنیچر تک جاری رہے گا۔
موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ موسمی صورتحال کے حوالے سے  اطلاعات سرکاری ذرائع سے حاصل کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: