Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں گمشدہ اشیا کی رپورٹ اب ’ابشر‘ پر

اشیا کی گمشدگی کی رپورٹ کے لیے واٹس اپ نمبر بھی جاری کیا گیا ہے(فوٹو، ایکس)
حرمین شریفین کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے حوالے سے زائرین کی سہولت کےلیے جہاں دیگر انتظامات کیے ہیں وہاں مسجد الحرام میں آنے والےزائرین کے لیے گمشدہ اشیا کی رپورٹ کے لیے ابشر پلیٹ فارم پر بھی خصوص سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق مسجد الحرام کے مشرقی صحنوں میں ’گمشدہ مرکز‘ بھی موجود ہے علاوہ ازیں کسی چیز یا سامان کی گمشدگی کی فوری رپورٹ کے لیے واٹس اپ نمبر 0504321147 اور لینڈ لائن نمبر 0125751204 ایکسٹینشن 106 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
ابشر اکاونٹ پر کسی اہم چیز کی گمشدگی کی رپورٹ کرنے کے لیے مراحل کو انتہائی آسان رکھا گیا ہے۔ ابشر کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ کرنے کےلیے اپنے ابشر اکاونٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد ’ڈیجیٹل سروسز ‘ کا انتخاب کیا جائے۔ بعدازاں ’ڈیجیٹل معاملات ‘ (رسائل والمعاملات الاکترونیہ ) کو کلک کریں جہاں ’مسجد الحرام امن فورس‘ کا انتخاب کیا جائے اس کے بعد اپنی گمشدہ چیز کے بارے ابتدائی معلومات درج کریں اگر گم ہونے والی چیز کو تصویر وغیرہ ہو تو وہ بھی اپ لوڈ کردی جائے۔
رپورٹ کرتے ہی ابشر کا خود کارسسٹم درخواست کا سیریل نمبر آپ کے موبائل پر ارسال کردے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی وقت اپنی رپورٹ کو ٹریک کرسکتے ہیں۔

شیئر: