Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم نے دو برس قبل بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا (فائل فوٹو: سکرین گریب)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ آج (اتوار کی) شب پاکستان پہنچیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ پاکستان میں عیدالفطر سمیت نو دن گزاریں گے۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نماز عیدالفطر فیصل مسجد اسلام آباد میں پڑھائیں گے اور عید یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سعودی عرب کے ممتاز عالم دین ہیں۔ انہیں 2022 کے حج کے موقع پر خطبہ دینے کا اعزاز حاصل ہے۔
’ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ اسلام آباد میں سیرت النبی میوزیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سیرت النبی میوزیم پاکستان میں اپنی نوعیت کا جدید ترین میوزیم ہو گا۔‘
’معزز مہمان ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور تقاریب میں شرکت کریں گے۔‘
انہوں نے دو برس قبل بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
حکومت پاکستان، پاک سعودی عرب برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر انہیں ہلالِ پاکستان کا اعزاز عطا کر چکی ہے۔

شیئر: