Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خضدار میں موٹر سائیکل بم دھماکہ، دو افراد ہلاک، 5 زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تجارتی مرکزعمرفاروق چوک میں دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خضدار محمدعارف زرکون کے مطبق اتوار کو ہونے والے بم دھماکے میں دو افراد  جان سے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بم دھماکے میں خاتون سمیت پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔
ڈپٹی کمشنر خضدار بم  دھماکہ تجارتی مرکز عمرفاروق چوک کے قریب ہوا۔
دھماکا شہر کے گنجان آباد کاروباری علاقے عمر فاروق چوک پر اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ میں سات آٹھ کلو مواد استعمال ہوا ہے۔
دھماکہ سے قریبی دکانوں اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
خیال رہے حالیہ دنوں کے صوبے کے مختلف علاقوں میں بم دھماکوں اور شدت پسندوں کے حملوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر واقعات کی ذمہ داری کالعدم بلوچ عسکریت پسند تنظیم بے ایل اے نے قبول کی ہے۔

شیئر: