Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض، جدہ اور طائف کے سکولوں میں گرما کے اوقات پر عمل

’کل پیر سے تمام سکولوں میں اسمبلی صبح 6 بجکر 15 منٹ پر ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ تعلیم ریاض نے کہا ہے کہ کل پیر سے ریجن کے تمام سکولوں میں گرما کے اوقات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عید کی تعطیلات کے بعد کل پیر سے تمام سکول کھل جائیں گے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’کل پیر سے تمام سکولوں میں اسمبلی صبح 6 بجکر 15 منٹ پر ہوگا‘۔
’بعد ازاں ٹھیک ساڑھے 6 بجے تمام تعلیمی مرحلوں میں پہلی کلاس شروع ہوجائے گی‘۔
دوسری طرف محکمہ  تعلیم مکہ مکرمہ ریجن نے کہا ہے کہ کل پیر سے ریجن کے تمام سکولوں میں گرما کے اوقات پر عمل ہوگا۔
مکہ مکرمہ، جدہ، طائف اور ریجن کے دیگر شہروں میں اسمبلی صبح 6.45 منٹ پر جبکہ پہلی کلاس ٹھیک 7 بجے شروع ہوگی۔

شیئر: