Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بینک مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سرفہرست

’راجحی بینک مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے بینکوں میں سرفہرست ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے 30 بینک مشرق وسطی اور شمالی افریقہ  کے بڑے بینکوں میں ہیں جن کی مجموعی مارکیٹ ویلیو 581.1 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فوربز نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے بینکوں میں جی سی سی ممالک کی 26 بینکوں کو سرفہرست رکھا ہے۔
فوربز کی رپورٹ میں درج تمام بینکوں میں 10 سعودی بینک سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھتے ہیں جن کا مجموعی حجم 279.5 بلین ڈالر ہے۔
فہرست میں دوسرے نمبر پر امارات کے 7 بینک ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو 128.7 بلین ڈالر ہے۔
تیسرے نمبر پر قطر کے 6 بینک ہیں جن کی مارکیٹ ویلیو 73.6 بلین ڈالر جبکہ کویت کے دو بینک  کی مارکیٹ ویلیو 65.5 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔
فوربز کی رپورٹ کے مطابق راجحی بینک مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے بینکوں میں سرفہرست ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 96.6 بلین ڈالر ہے جبکہ صرف گزشتہ 12 مہینوں میں 21.7 بلین ڈالر بڑھ گئی ہے ۔
دوسرے نمبر سعودی نیشنل بینک ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 68.2 بلین ڈالر جبکہ تیسرے نمبر پر ابوظبی اول بینک ہے جس کی مارکیٹ ویلیو41.5 بلین ڈالر بتائی گئی ہے۔

شیئر: