Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں اتوار کو سونے کے نرخ کیا رہے؟

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 252.64 ریال رہی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں اتوار14 اپریل 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تواصل ویب کے مطابق مملکت میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 252.64 ریال رہی۔
سنیچر کو کاروبار کے اختتام  پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 247.36 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 288.72 ریال، 22 قیراط ایک گرام 264.66 اور18 قیراط 216.54 ریال رہی ہے۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 288,722 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: