Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فیصل پرائز کی تقریب پیر کو ریاض میں منعقد ہو گی

سنہ 1979 سے 45 ممالک کے 295 انعام یافتگان کو انعامات سے نوازا جا چکا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر پیر کو دارالحکومت میں 46 ویں کنگ فیصل پرائز کی تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ فیصل پرائز جنرل سیکرٹریٹ نے اس سے قبل 2024 میں 46ویں سیشن کے انعام یافتہ افراد کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا تھا۔
جاپان مسلم ایسوسی ایشن اور لبنان کے ڈاکٹر محمد السماک کو مشترکہ طور پر اسلام کی خدمت کا انعام دیا جائے گا۔
امریکی شہری ڈاکٹر وائل حلق کو اسلامک سٹڈی کا انعام اپنے نام کیا ہے جبکہ عربی زبان و ادب کا انعام روک دیا گیا ہے۔
ایک امریکی شہری ڈاکٹر جیری رائے مینڈیل کو میڈیسن کا انعام جیتا تھا جب کہ ایک اور امریکی شہری ڈاکٹر ہاورڈ یوآن ہاؤ چانگ نے سائنس پرائز جیتا ہے۔
قبل ازیں کنگ فیصل پرائز 1977 میں قائم کیا گیا تھا اور 1979 میں پہلی بار تین زمروں اسلام کی خدمت، اسلامیات اور عربی زبان و ادب میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔
کنگ فیصل پرائز میں1981 میں طب اور سائنس کے شعبے میں دو ایوارڈ مزید متعارف کروائے گئے تھے۔
میڈیسن کا پہلا انعام 1982 میں دیا گیا اور دو برس بعد سائنس میں ایوارڈ دیا گیا۔

انعام حاصل کرنے والی شخصیت کو دو لاکھ ڈالر سے نوازا جاتا ہے (فوٹو: عرب نیوز)

1979 سے اب تک 45 ممالک کے 295 انعام یافتہ افراد کو انعامات سے نوازا جا چکا ہے جنہوں نے مختلف علوم میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
انعام حاصل کرنے والی شخصیت کو دو لاکھ ڈالر سے نوازا جاتا ہے اس کے علاوہ 24 قیراط سونے کا 200 گرام وزنی تمغہ اور انعام یافتہ کے نام کا ایک سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔
 

شیئر: