Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال کے دوران 20 لاکھ سے زائد گھریلو کارکنوں کے معاہدے

مزید 5 ممالک سے گھریلو کارکنوں کو درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی کے پورٹل ’مساند‘ سے پچھلے برس 20 لاکھ سے زائد گھریلو کارکنوں کے معاہدے کیے گئے۔
مزید 5 ممالک سے گھریلو کارکنوں کو درآمد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت افرادی قوت کی  رپورٹ میں کہا گیا کہ جن مزید 5 ممالک سے گھریلو کارکنوں کو درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں ایتھوپیا، برونڈی، سیرالیون، تنزانیہ اور گیمبیا شامل ہیں۔
وزارت افرادی قوت نے گھریلو کارکنوں کے لیے ویزوں کے اجرا اور دیگر امور کی فیسوں پر بھی نظرثانی کرتے ہوئے ان میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
2023 کے دوران فلپائن سے ایک کارکن کی درآمد پر 14700 ریال کی فیس مقرر ہے جبکہ بنگلہ دیش سے گھریلو کارکن کی فیس 11750 ریال اور سب سے کم ایتھوپیا سے ہے جس کے اخراجات 5900 ریال ہیں۔
واضح رہے کہ وزارت افرادی قوت کے پورٹل ’مساند ‘ کے ذریعے گھریلو کارکنوں کی کفالت کی تبدیلی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس سے گزشتہ برس 60 ہزار صارفین مستفید ہوئے۔

شیئر: