Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’انسانی ہمدردی‘ سعودی شہری نے اپنے جگر کا ٹکڑا بھتیجے کو عطیہ کردیا

دمام کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال میں کامیاب آپریشن کیا گیا (فوٹو: سبق)
سعودی شہری احمد عبداللہ الزبیدی نے جو ایک ٹیچر ہیں اپنے جگر کا ایک ٹکڑا بھتیجے کو عطیہ کرکے انسانی ہمدردی کی ایک مثال قائم کی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق دس ماہ کا بچہ عبداللہ الزبیدی پیدائش کے وقت سے ہی جگر کے مرض میں مبتلا تھا۔
دمام کے کنگ فہد سپیشلسٹ ہسپتال میں جگر کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
بچے کے والد نے جگر کا ایک حصہ عطیہ کرنے پر اپنے بھائی کے غیرمعمولی ایثار پر اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے بچے کی دیکھ بھال اور کیس میں دلچسپی پر ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے کی بھی تعریف کی۔

شیئر: