Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا مالدیپ کہلانے والا املج دنیا کے بہترین ساحلوں میں شامل

دنیا کے خوبصورت ترین 100 ساحلوں کی درجہ بندی کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بحیرہ احمر کے املج ساحل کو دنیا کے سو بہترین ساحلوں کی فہرست میں 41 ویں نمبر پرمنتخب کیا گیا ہے۔
املج  ساحل کو غیرمعمولی حسین قدرتی مناظر کی وجہ سے سال 2024 کے لیے بہترین ساحلوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’بیج اٹلس‘ کمپنی  جس کا مرکزی دفتر لندن میں ہے نے ایک فہرست جاری کی ہے۔ سروے میں دنیا کے خوبصورت ترین 100 ساحلوں کی درجہ بندی کی گئی۔


 سفید ریت اور گہرے نیلے پانی کی وجہ سے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

ساحلوں کی درجہ بندی کے لیے جو قواعد رکھے گئے تھے ان میں سرفہرست قدرتی مناظر اور ساحل کی دیگر خصوصیات شامل تھیں۔
املج ساحل کی سفید ریت اور درختوں کی وجہ سے وہاں کی خوبصورتی دوبالا ہوجاتی ہے جو مالدیپ کے جزیروں سے مشابہ منظرپیش کرتی ہے۔ اسی لیے املج ساحل کو سعودی عرب کا مالدیپ بھی کہا جاتا ہے۔
بحیرہ احمر پر سعودی عرب کا یہ علاقہ  موسمِ گرما میں پسند کی جانے والی جگہ بن گیا ہے۔ یہاں 99 جزیرے ہیں جہاں خوبصورت ساحل ہیں۔
املج  مونگے کی چٹانوں کی مختلف اقسام کے باعث غوطہ خوروں کے لیے بھی ایک بہترین جگہ ہے۔

شیئر: