Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید میں 38 افراد پٹاخوں سے زخمی ہوئے : ترجمان

ترجمان نے کہا ہے کہ ’زیادہ تر زخمی 15 سال سے کم کے بچے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں پٹاخوں سے 38 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’زیادہ تر زخمی 15 سال سے کم کے بچے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’پٹاخوں کی وجہ سے بعض بچوں کے جسموں کے مختلف حصے جل گئے، بعض کے آنکھوں میں زخم لگے جبکہ بعض گرنے سے زخمی ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے والدین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ عید کی خوشی کو غم کے موقع پر نہ بدلیں اور بچوں کو پٹاخوں سے دور رکھیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بچوں کو بٹاخوں سے کھیلنے دینا ایک طرح ان کی جان خطرے میں ڈالنے کے برابر ہے‘۔

شیئر: