Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سگریٹ اور نسوار سمگل کرنے والی خاتون مسافر اسلام آباد میں گرفتار

’خاتون ممنوعہ مواد کے ساتھ تفتیش کے تمام مراحل عبور کرکے جہاز پر سوار ہوگئی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
اسلام آباد ایئرپورٹ کے حکام نے سعودی عرب جانے والی ایک خاتون مسافر کو گرفتار کیا ہے جو سگریٹ اور نسوار کی بڑی مقدار سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خاتون ممنوعہ مواد کے ساتھ تفتیش کے تمام مراحل عبور کرکے جہاز پر سوار ہوگئی تھی‘۔
حکام نے بتایا ہے کہ ’جہاز پر سوار ہونے کے بعد حکام نے اسے اتارا اور دوبارہ سامان کی تلاشی لی تو معلوم ہوا کہ اس کے پاس سگریٹ کے 638 ڈبے، نسوار کی 238 اور تمباکو کی 200 تھلیاں ہیں‘۔
حکام نے کہا ہے کہ ’مسافر خاتون کو گرفتار کرنے کے بعد ایئرپورٹ حکام کے خلاف تفتیشی کارروائی شروع کی گئی تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مذکورہ خاتون کس طرح تمام تفتیشی مراحل عبور کرنے میں کامیاب ہوئی‘۔

شیئر: