Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی پولیس اہلکار وں کے پاس متروکہ رائفلیں

لکھنؤ۔۔۔۔یوپی پولیس کے اہلکار ا ب بھی پوائنٹ 330کی رائفلیں استعمال کررہے ہیں ان رائفلوں کو 20برس قبل متروک قراردیدیا گیا تھا۔ 1995ء میں پولیس فورس کو جدید اور مستحکم بنانے سے متعلق آڈٹ پرفارمنس رپورٹ میں پوائنٹ 303بوررائفل کو متروک قراردیکر جدید ہتھیار فراہم کرنے کو کہا گیاتھا۔ یہ آڈٹ رپورٹ حال ہی میں ریاستی اسمبلی میں سامنے لائی گئی ہے۔ خصوصی آڈیٹر نے بتایا کہ مارچ 2016ء تک یوپی پولیس کے پاس ایک لاکھ 16ہزار رائفلیں ہیں ان میں 58ہزار 853پوائنٹ303کی ہیں۔انہیں تبدیل کیا جارہا ہے ۔ اس میں5 برس لگ سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مراد آباد کے علاوہ بیشتر اضلاع میں پولیس اہلکار متروکہ رائفلیں استعمال کررہے ہیں۔

شیئر: