نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج پیر کو اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں موصل میں اغوا ہونیوالے 39ہندوستانی باشندوں کی واپسی کا معاملہ اٹھائیںگے۔ عراقی وزیر خارجہ 4روزہ سرکاری دورے پر دہلی پہنچے ہو ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی تعلقات ،علاقائی اور عالمی امور پر بھی بات ہوگی۔نئی دہلی میں عراقی سفیر کا کہنا ہے کہ حکام موصل میں قید ہندوستانی باشندوں کا سراغ لگانے کی کوشش کررہے ہیں تاہم کوئی پیشرفت سامنے نہیں آسکی۔انہوں نے کہا کہ سفارتخانے کو اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔بعض اوقات کوئی خبر نہ ہونا بھی اچھی خبر ہوتی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی باشندوں کی بازیابی کیلئے وزیر مملکت وی کے سنگھ بھی عراق کا دورہ کرچکے ہیں۔