اسکول ٹیچر بھی اچھی لگتی تھیں، شاہد آفریدی
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راو نڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بچپن میں بہت جلدی پیار ہو جاتا تھا ، اسکول ٹیچر بھی اچھی لگ جاتی تھیں۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب محلے میں کرکٹ کھیلتا تھا توقریب سے گزرتی لڑکیاں اچھی لگ جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت اچھی بیوی ملی ہے۔ ایسی بیوی ملی ہے جو مجھ سے بہت زیادہ پیار کرتی ہے ،میں اسے اتنا پیار کبھی نہیں کر سکتا جتنی محبت وہ میرے ساتھ کرتی ہے۔ ا سٹار کرکٹر نے جوانی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ ایک خاتون دلہن کا لباس پہن کر گاڑی میں میرے گھر کے سامنے آگئی ۔مجھے باہر بلا کر کہاکہ میرے ساتھ چلو ، دونوں نے ابھی شادی کرنی ہے۔ اس بات پر میں نے اسے کہا کہ ابھی میری عمر بہت کم ہے کہ اس حوالے سے نہیں سوچا۔شاہد آفریدی نے بتا یا کہ اس خاتون کو اچھے طریقے سے بات سمجھا کر اس کے ساتھ تصاویر لیکر اسے جانے کا کہا تو میری جان بچی۔