Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کو باپ بیٹے کے رشتے کا پتہ چل گیا، آفریدی

  کراچی...قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ہند کو پتہ چل گیا ہوگا کہ باپ بیٹے کا رشتہ کیا ہوتا ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کپ جیتنے کا مطلب یہ نہیں کہ دنیا فتح کرلی۔ جیت کے تسلسل کو جاری رکھنا چاہیے۔ کامیابی کے تسلسل کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ سینیئرپلیئرز اس وقت جائیں گے جب ان کے پیچھے آنے والا تیار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف انگلی اٹھانا آسان ہوتا ہے لیکن ہمیں خود بھی کچھ کرنا چاہیئے۔ نیت اچھی ہو تو اچھے لوگ مل جاتے ہیں اور اللہ بھی مدد کرتا ہے۔ 

 

شیئر: